سابق وزیر اعلیٰ جام یوسف کے وارنٹ گرفتاری جاری

jam yousaf

jam yousaf

جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ کی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق وزیراعلی بلوچستان جام یوسف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ جام محمد یوسف نواب بگٹی قتل کیس میں چوتھے نامزد ملزم ہیں۔   جوڈیشل مجسٹریٹ فیصل حمید کی عدالت نے کرائم برانچ کی درخواست پر جام محمد یوسف کے وانٹ گرفتاری جاری کیئے ہیں واضح رہے کہ عدالت نے پہلے ہی سابق صدرجنرل پرویزمشرف کے علاوہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز سابق وزیرداخلہ بلوچستان شعیب نوشیروانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔