امریکا نے تعلقات میں کشیدگی کے باوجود پاکستان کی سویلین امداد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کیمتعلق رپورٹ کانگریس کو پیش کر دی ہے، جس کے مطابق اوباما انتظامیہ پاکستان کو سویلین امداد کی فراہمی کے وعدے پر قائم ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کیساتھ تعلقات آسان نہیں لیکن امریکا کے قومی اور سیکورٹی مفادات کیلئے انہیں قائم رکھنا لازمی ہے۔ افغانستان کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کابل کو سویلین شعبے میں کافی امداد فراہم کی جاچکی ہے، اب افغان حکومت کو آمدنی کے مقامی ذرائع پیدا کرنے پر توجہ دینا چاہئے۔ تاہم افغانستان کو مستقبل کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے بنیاد فراہم کی جائے گی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وہ مشرقی یورپ اور سابق سوویت ریاستوں کیلئے قائم کئے گئے فنڈز کی طرز پر پاکستان کیلئے امریکا۔ پاکستان انٹرپرائز فنڈ قائم کرنا چاہتا ہے، جس کیلئے کانگریس کی منطوری چاہئے۔