صدر زرداری کو نااہل قرار دینے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست

zardari

zardari

صد آصف علی زرداری کو نا اہل قرار دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ یہ درخواست رانا علم الدین غازی ایڈووکیٹ کی جانب سیدائر کی گئی ہے۔
انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں۔ وہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے جس کی بنا پر وہ قومی اسمبلی کی رکنیت بھی حاصل نہیں کرسکتے۔ لہذا انہیں صدارت کے عہدے کے لئے نااہل قرار دیا جائے۔