گورنر سندھ کی جانب سے جاری کردہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی مدت ہو گئی ہے، جس کے بعد انیس سو اناسی کا بلدیاتی نظام بحال ہو گیا ہے۔ انیس سو اناسی کا بلدیاتی نظام دوبارہ بحال ہونے سے کمشنری نطام خودبخود بحال ہوگیا ہے جس کے بعد ذمہ داریاں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سونپی جائیں گی۔ پرانے بلدیاتی نظام بحال ہونے سے حیدرآباد کی پرانی حیثیت بحال ہوجائے گی اور سندھ کے تین اضلاع ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، اور مٹیاری کی ضلعی حیثیت ختم ہو جائے گی۔ جبکہ کراچی میں بھی پرانے پانچ اضلاع بحال ہو جائیں گے اور اٹھارہ ٹانز کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔