وزیراعظم گیلانی نے ملک کے پہلا جدید ترین مواصلاتی سیارے پاک سیٹ ون آر کا افتتاح کر دیا۔ جو پندرہ سال تک ٹی وی، انٹر نیٹ اور ڈیٹا انٹری کی جدید ترین سہولیات فراہم کرے گا۔ مواصلاتی سیارے کا منصوبہ خلائی ٹیکنالوجی میں خودانحصاری کی طرف سنگ میل ہے۔ پاک سیٹ ون آر سیارہ جنوبی ایشیا، وسط ایشیا ، مشرقی افریقہ اور یورپ سے منسلک رہے گا۔ جوکہ بارہ اگست کو چین کے خلا میں بھیجا گیا تھا۔ پاک سیٹ ون آر ملک بھر میں جدید سہولیات فراہم کرے گا، جو پندرہ سال تک ٹی وی، ڈیٹا انٹری اور انٹرنیٹ فراہم کرے گا۔ سیارے کو کنٹرول کرنے کیلئے کراچی اور لاہور میں جدید گرانڈ سیٹلائٹ قائم کئے گئے ہیں۔