موٹوجی پی ویلنسیا گراں پری آسٹریلیا کے کیسی اسٹونر نے جیت لی۔ سیزن کی اختتامی ریس کے بعد ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔ ویلنسیا میںمنعقدہ تقریب میں تین کیٹیگریز میں ایوارڈ دیے گئے۔ آسٹریلیا کے کیسی اسٹونر نے موٹو جی پی ورلڈ چیمپئن کا ایوارڈ حاصل کیا۔وہ آخری ریس سے پہلے ہی چیمپئن بن چکے تھے لیکن ویلنسیا گراں پری جیت کرسیزن میں دسویںفتح بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ موٹوٹوکے نئے چیمپئن جرمنی کے اسٹیفن بریڈل بنے ۔ ویلنسیا میں موٹو ٹو ریس اٹلی کے مچیلے پائرو نے جیتی ۔ایک سو پچیس سی سی کے ایوارڈ کا فیصلہ آخری ریس کے بعد ہی ہوسکا۔ ریس سے قبل اسپین کے نکولس ٹیرل کومجموعی طور پر بیس پوائنٹس کی برتری حاصل تھی لیکن اختتامی ریس جیت کرفرانس کے جوہان زارکو نے ٹائٹل حاصل کرلیا۔ایوارڈ کی تقریب کے دوران سیزن میں ہلاک ہونیوالے مارکو سیمون سیلی کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔