عالمی منڈی میں سونا گزشتہ ہفتے8.9ڈالر فی اونس مہنگا

gold

gold

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں گزشتہ ہفتے آٹھ ڈالر نوے سینٹس فی اونس اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت سترہ سو سینتالیس ڈالر بیس سینٹس سے بڑھ کر سترہ سو چھپن سینٹس دس سینٹس فی اونس پر پہنچ گئی۔پانچ ہفتوں کے دوران سونے کی قیمت میں ایک سو تینتیس ڈالر اسسی سینٹس فی اونس کا اضافہ ہو چکا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ یورپ کے قرضوں کے بحران اور امریکی معیشت کی سست روی کے حوالے خدشات کے باعث سرمایہ کارسونے کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں اور اس کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔