اٹلی کے وزیراعظم اصلاحات کی منظوری کے بعد مستعفی ہوجائیں گے

berlusconi

berlusconi

اٹلی کے صدرنے کہا ہے کہ وزیراعظم سلویو برلسکونی اخلاقی و مالی بدعنوانیوں کے پیش نظر پارلیمان سے اصلاحات کی منظوری کے بعد اپنے عہدہ سے مستعفی ہو جائیں گے۔
یورپی یونین کی طرف سے شدید دباو کے نتیجے میں اٹلی کے حکمراں اتحاد میں شامل جماعتوں میں وزیر اعظم سلویو برلسکونی کی قیادت میں اقتصادی اصلاحات کے ایک وسیع تر پروگرام پر اتفاق رائے ہو گیا تاہم اس کی تفصیلات برسلز میں یورپی یونین کی سربراہی کانفرنس کے آغاز سے پہلے تک بالکل خفیہ رکھی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق اس اتفاق رائے کے بدلے برلسکونی کو یہ وعدہ کرنا پڑا کہ وہ سال رواں کے آخر میں مستعفی ہو جائیں گے۔