کراچی : وزیرداخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے ذوالفقار مرزا کو کسی اچھے ماہر نفسیات سے علاج کی ضرورت ہے۔ اپنے ایک بیان میں منظور وسان نے کہا جو شخص اپنے والد کا نہ ہوسکا وہ کسی محسن کا کیا ہوگا۔ ذوالفقار مرزا کی صورتحال ایسی ہے، جیسے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔ منظور وسان نے کہا وہ کسی کے ایجنٹ بن کر سیاست میں نہیں آئے بلکہ سیاست دان ہیں سیاسی جدوجہد کے ذریعے یہاں تک پہنچے ہیں، اس سے قبل خیرپورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا اندرون سندھ ہندووں کے قتل میں ملوث ہیں۔