مصری صحرا سینائے میں گیس پائپ لائن میں دھماکے سے اسرائیل اور اردن کو گیس کی فراہمی چھٹی مرتبہ معطل ہوگئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکہ مصر کے شہر العرش سے سینتیس میل مشرق میں ہوا۔ جس کے بعد اسرائیل اور اردن کو گیس کی فراہم بند ہوگئی ہے۔ مصری حکام کا کہناہے کہ گیس پائپ لائن دھماکہ تخریبی کارروائی ہوسکتی ہے۔ اس سے پہلے بھی پانچ دھماکے ہوچکے ہیں۔ جس سے دونوں ملکوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔ تاہم حکام نے لائن کی مرمت کے بعد گیس فراہمی دوبارہ شروع کردی تھی۔