برطانوی انٹیلی جنس سربراہ نے انتباہ کیا ہے کہ اسرائیل ایران پر دسمبر تک حملہ کرسکتا ہے، برطانیہ نے جنگ کی صورت میں ہنگامی اقدامت کرلئے ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق برطانوی انٹیلی جنس چیف نے وزرا کو بتایا کہ اسرائیل کو تہران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا ارادہ اٹل ہے۔ اور کرسمس تک اسرائیل ایران پر حملہ کرسکتاہے۔ برطانوی وزرات دفاع کے ذرائع کے مطابق برطانیہ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان کی جنگ کی صورت میں ہنگامی اقدامات کرلئے ہیں۔ اخبار کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہناہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو امریکی صدر براک اوباما کو اسرائیل کی حمایت کرنا پڑیگی۔ بصورت دیگر اوباما دوہزار بارہ میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات ہار جائینگے۔