امریکا نے ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے سے خطے میں موجود امریکی فوجیوں کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لیون پینٹا کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا تو خطے میں موجود امریکی فوجیوں کے لیے مسائل کھڑے ہوسکتے ہیں۔ لیون پینٹا کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کاروائی اس پروگرام کو صرف تین سال تک پیچھے لے جاسکتی ہے۔ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو غیر متوقع نتائج برآمد ہوسکتے ہیں جو پورے خطے کو متاثر کرنے کے لئے کافی ہیں۔