امریکی نمائندہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا رابرٹ بلیک کا کہنا ہے کہ امریکا سیکورٹی بہتر بنائے بغیر افغانستان سے نہیں جائے گا جس میں بھارت کا کردار اہم ہو گا۔ رابرٹ بلیک کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مسلح گروپ نہ صرف خطرہ ہیں بلکہ یہ گروپ اپنے آپ کو منعظم بھی کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی مسلح گروپس کواب تک مدد فراہم کررہا ہے جن میں لشکر طیبہ بھی شامل ہے ۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے بھارت کو انتہائی اہم ملک قرار دینے کو احسن قدم قرار دیا۔