حج پروازوں میں گھنٹوں تاخیر، حجاج کرام پریشان

hajj

hajj

قومی ایئر لائن کے پوسٹ حج آپریشن کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث حجاج کرام کو وطن واپسی پر مشکلات کا سامنا ہے، جدہ سے آنیوالی پروازیں چھ سے نو گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں۔  جدہ سے آنے والی حج پرواز پی کے2104پانچ گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچی۔ پرواز تین بجے کے بجائے صبح نو بجے کراچی ایئر پورٹ پہنچی جدہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی حج پرواز پی کے732 بھی تاخیر کا شکار ہے۔  جدہ سے حجاج کرام کو لاہور لانے والی پرواز نو گھنٹے کی تاخیر کے بعد پہنچی جس پر حجاج کرام نے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگ حجاج کرام کا استقبال کرنے کے لیے گھنٹوں انتظار کرتے رہے۔
حجاج کرام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوران حج ان کے لیے رہائش کی سہولیات انتہائی ناقص تھیں جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن کی جانب سے تعاون کا شدید فقدان ہے اور حجاج کرام کو واپسی کے حوالے سے رہنمائی فراہم نہیں کی جاتی۔