افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے بارے میں امریکا سے پرامن حل چاہتے ہیں۔ طالبان سے مذاکرات کرسکتے ہیں مگر ان سے اقتدار شراکت کی بات نہیں کی جائے گی۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں افغان صدر نے کہا کہ وہ قوانین کا احترام کرنے والے طالبان سمیت تمام گروپس سے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں۔ اس وقت خطے کو تنازعات کی نہیں بلکہ آپس میں مشترکہ تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا وہ بھارت اور پاکستان کی ترقی پر خوش ہیں ۔ پاکستان سے تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ اس صورتحال میں اس وقت بہتری آسکتی ہے جب پاکستان دہشت گردوں کی مدد کرنا بند کردے۔