پاکستان کی سولہ رکنی ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ رانڈ میچ کھیلنے کے لئے بنگلادیش روانہ ہو گئی۔ روانگی سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ ان کی ٹیم ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلے گی۔ ثنا میر نے کہا کہ میچ جیتنے کے لئے تمام پلیئرزبہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ اس موقع پر ٹیم منیجر زاہد اسلم نے کہا کہ پاکستان میں ویمن کرکٹ ٹیم پر خاص توجہ نہیں دی جاتی مگر ہماری ٹیم کی پرفارمنس اچھی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔