لاہور: گردہ فروش گروہ کے دو ارکان گرفتار

arrest

arrest

لاہور پولیس نے گردہ فروخت کرنے والے ڈاکٹر ثنااللہ گروہ کے دوارکان کو گرفتار کرلیا جبکہ مرکزی ملزم تاحال مفرور ہے۔ لاہورکے علاقہ شاہدرہ کے رہائشی دراب شاہ نامی شخص نے گلشن اقبال پولیس کو درخواست دی تھی کہ کچھ افراد ایک لاکھ دس ہزار روپے کے عوض اس کا گردہ خریدنا چاہتے ہیں۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کریم بلاک سے دو ملزمان ڈاکٹر اویس اور جاوید مسیح کو گرفتارکر لیا اوران کی تحویل سے الٹرا سانڈ سمیت مختلف ٹیسٹ کرنے کی مشینیں برآمد کر لیں۔
ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ ان کا تعلق گردہ سکینڈل کیس کے مرکزی کردار ڈاکٹر ثنااللہ کے گروہ سے ہے۔ چند ماہ قبل شمالی چھاونی پولیس نے ایک گھر میں قائم کلینک سے اس گروہ کے سات ارکان کو گرفتار کیا تھا۔