میکسیکو میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہونے سے وزیر داخلہ سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی ٹی وی پر دکھائی گئی فوٹیج کے مطابق ہیلی کاپٹر دارالحکومت میکسیکو سٹی کے جنوب میں پہاڑی علاقے میں تباہ ہوا۔ جس میں وزیر داخلہ کالڈرون اور دیگر سات افراد ہلاک ہوگئے۔ میکسیکو سٹی کے میئر مارسیلو کے مطابق ہیلی کاپٹر تباہی کی وجہ موسم کی خرابی ہوسکتی ہے۔ تاہم مبصرین اسے منشیات فروشوں اور حکومت میں جاری لڑائی کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔ منشیات فروشوں اور سرکاری فورس میں جاری جھڑپوں میں گزشتہ پانچ سال میں پینتالیس ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔