ترکی میں سکیورٹی فورسسزنے ہائی جیک ہونے والی کشتی میں سوار بیس مسافروں کے علاوہ چوبیس افراد کو باحفاظت رہا کرالیا گیا ہے۔ کوسٹ گارڈ سکیورٹی فورسسز نے اغوا کار کو ہلاک کردیا ہے۔ اس بات کی تصدیق ترکی کے گورنر نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کی ان کا مزید کہنا تھا کہ کشتی اور مسافر دونوں حفاظت سے ہیں حملہ کرنیوالے تیس سالہ جوان کے پاس بارودی مواد بھی موجود تھا جبکہ سکیورٹی فورسسز نے بارہ گھنٹے کی کاروائی کے بعد حملہ آور کو ہلاک کردیا ۔