ملکی مجموعی برامدات میں رواں مالی سال کے پہے چار ماہ جوالائی تا اکتوبر کے دوران تیرہ فیصد اضا فہ ہوا ٹریڈ ڈو یلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتو بر سات ارب اناسی کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی برامدات کی گئی ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران مجموعی برامدات سے چھ ارب نناوے کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حا صل ہوا تھا، ٹی ڈی اے پی کے اعداو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران برامدات میں اضا فہ کا رحجان ہے اور مالی سال کے اختتام تک برامدات کا مقرر کردہ ہدف حاصل کر لیا جا ئے گا۔