نوابشاہ کے قریب قومی شاہراہ دینو مشین اسٹاپ کے مقام پر حیدرآباد سے سکھر جانے والی تیز رفتار مسافر وین ٹائر پھٹنے سے الٹ کر کھائی میں جاگری جس سے 20 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور سول اسپتال دولت پور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 5 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جنہیں پیپلز اسپتال نواب شاہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد موٹر وے پولیس کے بروقت نہ پہنچنے کے باعث زخمی جائے حادثہ پر تڑپتے رہے۔