بجلی بنانے والے پلانٹس کو سپلائی کئے جانے والے فرنس آئل میں راکھ اور پانی کی ملاوٹ کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس ملاوٹ سے بجلی بنانیو الے پلانٹس کی مشینری میں خرابی پیدا ہو رہی ہے۔ یہ راکھ اور پانی فرنس آئل میں تین فیصد مقدار میں ملایا جاتا ہے جس سیمشینری میں نقائص پیدا ہوجاتے ہیں۔ گدو ،مظفر گڑھ اور جامشورو کے پلانٹس میں اس قسم کی شکایات سامنے آئی ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں روزانہ تیس ہزار ٹن فرنس آئل بجلی پیدا کرنے کے لئے استعمال ہو تا ہے۔