نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا ایک تہائی کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ اس میں پہلے سے ہونے والی تاخیر سے اسکی لاگت میں 70فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ یہ بات چئرمین واپڈا شکیل درانی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے لئے 9کروڑ 31لاکھ ڈالر کی مشینری لائی جا رہی ہے جو اسکی ٹنل کی بورنگ کرے گی۔ جو دسمبر تک پاکستان پہنچ جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ 1536میگا واٹ کے مختلف منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ جس سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے گا۔