امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال امریکا میں مسلمانوں کے خلاف تشدد میں پچاس فیصد اضافہ ہوا،جبکہ یہودیوں کے خلاف نفرت میں کمی ہوئی۔ ایف بی آئی نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ گزشتہ سال مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کے خلاف نفرت میں ایک سو ساٹھ فیصد اضافہ ہوا۔اور چھ ہزار چھہ سو اٹھائیس تشدد کے واقعات ہوئے. دوہزار نو میں نسلی امتیاز کی شرح ایک سو سات تھی۔ ایف بی آئی کے مطابق سال دو ہزار دس میں یہودیوں کے خلاف تشدد کے واقعات نو سو اکتیس سے کم ہوکر آٹھ سوا ستاسی ہوئے۔ ایف بی آئی کے اعداد شمار کے مطابق گزشتہ سال نسلی امتیاز کے واقعات میں بیس فیصد اضافہ ہوا۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے انتباہ کیا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد اور نسلی امتیاد کو سنجدیگی سے ختم کردیا جائے۔