پانچ روپے کی قانونی حیثیت جنوری میں ختم ہوجائے گی

rupees

rupees

یکم جنوری دو ہزار بارہ سے پانچ روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی اور اس تاریخ سے اسے تبدیل یا استعمال نہیں کرایا جاسکے گا ۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ پانچ روپے کا نوٹ ملک بھر میں ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر اور تمام کمرشل بینکوں کی شاخوں سے اکتیس دسمبر، دوہزار گیارہ تک تبدیل کرالیں .
ترجمان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو ایک بار پھر ہدایت کی ہے کہ وہ دسمبر تک پانچ روپے کے نوٹ کو تبدیل کرا لیں بعد ازاں جنوری سے اسکی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔