مزید قرضوں کے لیے بجلی کے نرخ بڑھانا ہوں گے۔ آئی ایم ایف

IMF

IMF

پاکستان بجلی کے نرخ بڑھائے سبسڈی کو ختم کر ے، دو ارب ڈالر کا قرض ورلڈ بنک اور ایشیائی ترقیاتی بنک دینے پر غور کریں گے۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کی توانائی پر اصلاحات بہت سست رفتا ہیں اور حکومت کو اخراجات کم کر کے بنکوں سے قرضوں پر انحصار کم کرنا ہو گا پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ دبئی میں مذاکرات ختم ہو گئے ہیں جو کہ فنڈ کے آرٹیکل فور کے حوالے سے کئے گئے۔
آئی ایم ایف نیحکومت کو بجلی کے نرخ بڑھانے اور سبسڈی کو ختم کر نے کا مطا لبہ کیا تھا تا کہ بجلی پر حکومتی اخراجات کم ہوسکیں۔اس کے حوالے سے کل کابینہ نے بجلی کے نرخوں میں چار فیصد اضافے کے بھی منظوری دے دی ہے۔