آکسفرڈ یونیورسٹی میں ذوالفقار مرزا کے خطاب کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی جس پر منتظمین نے ہلڑ بازی کرنے والے افراد کو باہر نکال دیا۔ ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ ہنگامہ کرنے کیلیے افرا د کو بھیجا گیا تھا اور وہ پاکستانی نہیں تھے۔ گرے سوٹ میں ملبوس شخص نے ہلڑ بازی کی جسے منتظمین ے باہر نکال دیا۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ سے ایم کیو ایم کے بارے میں بات کی اور وہ لندن ایم کیو ایم کا ریکارڈ پیش کرنے آئے ہیں۔ ان کی وطن واپسی جلد ممکن نہیں ہوسکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں سب جانتے ہیں کہ وہ کسی چندہ مہم پر نہیں بلکہ ایم کیو ایم کیخلاف شواہد لے کر آئیں اور اسی پر بات بھی کریں گے۔