سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہفتے میں 850روپے کمی

gold

gold

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہفتے کے دوران آٹھ سو پچاس روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ستاون ہزار آٹھ سو پچاس روپے سے کم ہو کر ستاون ہزار روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت اس دوران سات سو اٹھائیس روپے گر گئی اور اننچاس ہزار پانچ سو پچیاسی روپے سے کم ہو کر ارٹالیس ہزار آٹھ سو ستاون روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کی وجہ سے یہ پاکستان میں بھی سستا ہوا ہے۔