مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار نے کہا کہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے لوگوں کے پاس صرف طعنے ہیں، ہمت ہے تو طعنے دینے والے اپنا لیڈر ایوان صدر سے باہرلائیں، ہرمشکل وقت میں ہمارے صدربیرون ملک چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میانوالی کے بڑے خان سے کہتاہوں اب بس کریں، ایک جلسے سے کوئی بڑا لیڈر نہیں بن سکتا۔ فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ قوانین کے مطابق ایک بال سے 2 وکٹیں نہیں گرتیں مگر امپائر ساتھ ملا کر تین وکٹیں بھی گرائی جاسکتی ہیں۔ میڈیا کے ذریعے اثاثہ جات کا کھیل نہ کھیلیں پاکستان کے اوربھی بہت سے مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب الزام تراشی چھوڑ کر کل سپریم کورٹ چلیں اثاثوں سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ کو کرنے دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انقلابی جواب دے120ارب روپیکے محل میں کیسے رہ رہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب جیسے لوگ ہوا کے جھونکا ثابت ہوں گے، ہوا کے بلبلے میں ہوا بھرنے والے پہلے پاکستان کی طرف دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پاک فوج سے کوئی جھگڑا نہیں پاک فوج ملک کے ماتھے کا جھومر ہے اور وزیراعظم کو ہتھکڑیاں لگانا پاک فوج کا کام نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوٹے بنانے والی آئی ایس آئی قبول نہیں۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ملک بچانے کیلئیحکمرانوں کیعذاب سے نجات حاصل کرناہوگی جس کے بعد غریبوں کے چولہے بھی جلیں گیاور لوگوں کو روزگا بھی ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد والوں نے ہمارا عزم ہمالیہ سے بلند کردیا جتنے لوگ دھوبی گھاٹ میں ہیں اس سے زیادہ باہر ہیں، ن لیگ ایسی جماعت نہیں جو ہوا کیجھونکےآگے پیچھے ہوجائے اور حکمران تو سندھ کے عوام کا بھی سامنا نہیں کرسکتے۔