قومی اسمبلی، بجلی بلوں کے نادہندگان کی تفصیلات پیش

bijli bill

bijli bill

قومی اسمبلی میں بجلی کے بلوں کے نادہندگان کی تفصیلات پیش کر دی گئی ہیں ۔ مختلف سرکاری ادارے اور محکمے کروڑوں روپے کے نادہندہ نکلے ہیں ۔ قومی اسمبلی کو وزارت پانی و بجلی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بجلی نادہندگان سے تیس ارب سے زائد کی وصولیاں کی گئی ہیں ۔ ایوان کو بتایا کہ سرکاری شعبہ سے سات ارب تیس کروڑ اور نجی شعبہ سے چھبیس ارب ستتر کروڑ سے زائد کی وصولیاں کی گئی ہیں ۔
بجلی کے بقایاجات کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے ایوان کو بتایا گیا کہ وزارت ریلوے 41 کروڑ پچاسی لاکھ ، ایف سی تیس کروڑ بائیس لاکھ ، پنجاب پولیس تیرہ کروڑ بیالیس لاکھ ، چیف کمشنر آفس ایک کروڑ اناسی لاکھ ، چیئرمین سینٹ آفس چار کروڑ پچانوے لاکھ ، وفاقی وزا کے دفاتر اور ہائش گاہیں پچاسی لاکھ باون ہزار ، پارلیمنٹ لاجز ایک کروڑ سے زائد، پاک سیکرٹریٹ نو لاکھ بیالیس ہزار ، کابینہ سیکرٹریٹ انتالیس لاکھ ساٹھ ہزار ، سپریم کورٹ چونتیس لاکھ ستر ہزار، الیکشن کمیشن ، انتیس لاکھ ستانوے ہزا ر، انٹیلی جنس بیوروستائیس لاکھ چھبیس ہزار ، آئی ایس آئی بیاسی لاکھ چوبیس ہزار ، ایف آئی اے تراسی لاکھ سولہ ہزار ، موٹر وے پولیس ایک لاکھ تہتر ہزار ، وزارت داخلہ پندرہ لاکھ ستر ہزار اور وزارت خزانہ چار لاکھ ستر ہ ہزار کے نادہندہ ہیں ۔