وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ میمو کے معاملے پر حقائق جلد سامنے آجائیں گے اور جو بھی ملوث ہوا کارروائی کی جائے گی۔ طالبان کے ساتھ باضابطہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔ نادرا ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میڈیا صبر سے کام لے، قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ رحمان ملک کا کہناتھا کہ سابق افغان صدر برہان الدین ربانی کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے افغان حکومت سے مکمل تعاون کیا جائیگا اور اسی سلسلے میں آج ایک افغان وفد بھی پاکستان پہنچ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ طالبان سے باضابطہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے تاہم ان کی جانب سے مذاکرات کیلئے پیغامات آرہے ہیں۔ اس سے پہلے رحمان ملک نے نادرا کے موبائل اسکواڈ میں شامل کی گئی پچاس نئی وینوں کا افتتاح کیا۔