وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ میمو کا معاملہ ہوائی ہے، وزیر اعظم خود تحقیقات کررہیہیں اگر تحقیقات میں کچھ نہ نکلا تو نواز شریف عوام کو کیا جواب دیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حکومت کے فوج کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق ہیں، چار سالوں سے فوج کے ساتھ چل رہے ہیں تو اب کیا ہونا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میمو کے معاملیکی وزیراعظم خود تحقیقات کررہے ہیں حقائق جلد سامنے آ جائیں گے۔