پاکستان ایران گیس پائپ لائن تعمیر کرنے کے لئے اب تک 61کمپنیوں کی طرف سے اظہار دلچسپی کی درخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں۔ یہ بات سیکریٹری پٹرولیم اعجاز چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران گیس پائپ لائن کی پاکستان خود سرمایہ کاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے بارے میں قانونی ماہرین سے رائے لے رہے ہیں۔ پابندیوں سے پائپ لائن پر فرق نہیں پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سے گیس کی قیمت کم کرنے پر بھی بات ہو گی۔