امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدواروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ناکام جوہری ریاست بننے کا امکان ہے، سرمایہ کاری نہ کرنا بیوقوفی ہوگی، جبکہ رک پیری کا کہناہے کہ امریکی مفادات کے تحفظ کی ضمانت تک پاکستان کو ایک پیسا بھی نہیں دونگا۔ امریکی ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں ملکی سلامتی، دہشتگردی کے خلاف مضبوط قوانین بنانے اور خارجہ پالیسی کے متعلق ٹی وی مباحثے میں دوہزارہ بارہ کیلئے ری پبلکن صدارتی امیدوار خاتون میشل بیچمن نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کا مرکز ہے۔ امریکا کا وہاں موجود رہنا ضروری ہے۔ معاشی بدحالی سے دوچار اسلام آباد کی مدد کرنا لازمی ہوگی۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو جوہری پاکستان کے ناکام ریاست بننے کے امکانات بڑھ جائینگے۔ صدارتی امیدوار جان ہنٹسمن نے کہا کہ پاکستان کو جوہری اثاثوں کی سیکورٹی مزید سخت کرنا چاہیئے۔ اور دن رات تنصیبات کی چوکسی سخت کی جائے۔ ری پبلکن صدارتی امیدوار رک پیری نے کہاکہ جب تک پاکستان یہ ظاہر نہیں کرتا کہ وہ امریکی مفادات کا تحفظ کریگا۔ تب تک امریکا امداد کی مدد میں اسلام آباد کو ایک پیسا بھی نہیں دیگا۔