ایف بی آر نے ایک سو اٹھائیس اشیا پر ڈیوٹی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جن اشیا پر ڈیوٹی ختم کی گئی ہے ان میں زیادہ تر خام مال شامل ہے۔ جن کا زیادہ تر کا تعلق برآمد کے شعبے سے ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ان اشیا میں زیادہ تر ٹیکسٹائل، لیدر، سرجیکل گڈز، کارپیٹ، کیمیکل، ٹیکسٹائل کی ڈائیز اور اس کے رنگ، اور برآمدات میں استعمال ہونے والے مختلف مرکبات شامل ہیں۔ ان اشیا پر ڈیوٹی ختم کرنے کا مقصد برآمدات کے شعبے کو مراعات مہیا کرنا ہے۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی برآمدات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان اشیا پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔