پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند برقرار ہے۔ موٹرویز پولیس نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ جی ٹی روڈ لاہور اور موٹروے پر سفر کے دوران احتیاط کریں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موٹر وے پر صوابی سالٹ رینج سے فیصل آباد اور لاہور تک دھند ہے۔ آئی جی موٹویز واجد علی درانی نے کہا ہے کہ دھند کے باعث حادثات کی روک تھام کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاہم لوگ شام چھ سے صبح دس بجے تک موٹرویز پرسفر نہ کریں۔ شہری گاڑیوں پر فوگ لائٹس لازمی لگائیں۔ حادثات سے بچنے کیلیے بارہ ریکوری وہیکلز کو سڑکوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔