خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ 61 کوہستان میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے پچاس میں سے انتیس پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا ہے۔ صوبائی اسمبلی کی یہ نشست مولانا عبیداللہ کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔ پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن نے نو پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے سخت سکیورٹی کے احکامات دیئے ہیں۔ اس حلقہ میں چوراسی ہزار چھ سو پچھتر ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انتخاب میں اے این پی کے سجاد اللہ، پیپلزپارٹی، ق لیگ کے ملک اورنگزیب، جے یو آئی ف کے مولانا دلدار، ایم کیو ایم کے معشوق الرحمان اور آزاد امیدوارحصہ لے رہے ہیں۔