پی پی جیالے اب جیوڈیشل مرڈر نہیں ہونے دینگے۔ شازیہ مری

Shazia Marri

Shazia Marri

کراچی : صوبائی وزیراطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے جیالے اب کوئی دوسرا جوڈیشل مرڈرنہیں ہونے دینگے۔عدالت سے انصاف نہ ملا تو پھرعوام کے پاس جائیں گے۔وزیراعلی ہاس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ دستاویزی ثبوت ہونے کے باوجودسپریم کورٹ کے بابر اعوان سے رویہ کا افسوس ہے۔ انھوں نے کہا کہ این آر او کے ذریعہ بہت سارے لوگ ریلیف لے چکے ہیں۔ لگتا ھے پیپلز پارٹی کو مزید امتحان سے گزرنا پڑے گا۔
شازیہ مری نے کہا کہ سو ارب روپے کے ٹیکس چوری کا پیسہ شریف فیملی کے پاس ہے۔ اس موقع پروزیر قانون ایاز سومرو نے کہا کہ سیاسی کارکن کوئی بھی بددیانتی یا دھاندلی قبول نہیں کریں گے۔ ہم نہیں چاہیں گے کہ شہیدوں کے مزاروں کا ٹرائل کیا جائے۔ایاز سومرو نے کہا کہ جیالے ہر آفت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔