چلی میں سستی تعلیم کیلئے مظاہرے، چھبیس طلبہ گرفتار

Chile Education

Chile Education

چلی میں سستی تعلیم کیلئے مظاہرہ کیلئے جانے والے طلبہ کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائی، تیز پانی پھینکنے کیبعد درجنوں طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سستی تعلیم کیلئے مجوزہ مظاہرے کیلئے ہائی اسکول کے طلبہ دارالحکومت سانتیاگو میں مظاہرے کیلئے جاررہے تھے کہ سیکورٹی فورسز نے انہیں روکنے کیلئے تیز پانی پھینکا اور دیگر کارروائی کی۔ جس پر طلبہ مشتعل ہوگئے۔ اور پولیس سے جھڑپیں شروع ہوگئی۔ جس کے دوران پولیس نے چھبیس طلبہ کو گرفتار کرلیا۔
طلبہ کا مطالبہ ہے کہ ملک میں تعلیم مفت کی جائے۔ اور اگر وسائل کم ہیں۔ تو کم از کم اس کا حصول سستا بنایا جائے۔ حکومت کا کہناہے کہ تعلیم کو مرحلہ وارکسی حد تک سستہ بنایا جاسکتاہے۔ تاہم مفت تعلیم کیلئے وسائل دستیاب نہیں ہیں۔