سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو گھوٹکی میں جلسہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو پابند کیا ہے کہ وہ جلسے کے شرکا کو مکمل سیکورٹی فراھم کریں۔ شاہ محمود قریشی کے وکلا شبیر شر اور قربان ملانو نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ میں ایک آئینی درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو گھوٹکی انتظامیہ جلسہ کرنے سے روک رہی ہے جس پر عدالت نے ایس ایس پی پیر محمد شاہ کو طلب کر کے اس کی سرزنش کی اور ہدایت کی کہ وہ جلسے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالیں۔ دوسری جانب ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل لیاقت شر نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی اور ان کے وکلا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے عدالت آئے تھے۔ ضلعی انتظامیہ نے شاہ محمود قریشی کو ہائی وئے سے دو کلو میڑ دور جلسہ کرنے کو کہا تھا۔ جس فیصلے کو ہائی کورٹ نے بھی بحال رکھا ہے۔