پاک افغان سرحد کے قریب مہمند ایجنسی کے علاقے میں نیٹو طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں آٹھ سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ نیٹو طیاروں کی بمباری پاک افغان سرحد کے قریب سلالہ چیک پوسٹ پر کی گئی جبکہ بمباری کے نتیجے میں آٹھ سکیورٹی اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی دو ہزار آٹھ میں نیٹو طیاروں کا حملہ کیا گیا تھا جس میں ایک میجر سمیت گیارہ سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔