امریکی سفیردفترخارجہ طلب،نیٹو حملے پرسخت احتجاج

munter

munter

حکومت پاکستان نے امریکی سفیر کیمرون منٹر کو دفترخارجہ طلب کرکے نیٹو اورایساف کی جانب مہمند ایجنسی کی سرحدوں پر قائم پاکستانی چوکیوں پر کئے جانیوالے حملے پرشدیداحتجاج کیا۔
دفترخارجہ سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے امریکی سفیرکیمرون منٹر کو بتایا کہ مہمندایجنسی کی چوکیوں پر نیٹوکے طیاروں کی جانیوالی بلااشتعال بمباری سے حکومت پاکستان اورعوام کوشدید دکھ پہنچا ہے انھوں نے کہا کہ نیٹوایئرکرافٹس کے حملے میں چوبیس فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے جبکہ تیرہ زخمی ہوئے ہیں۔
صدرمملکت اور وزیراعظم نے نیٹو کے حملیکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ یہ حملے ناقابل قبول اورعالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں اس حملے سے پاکستان اورنیٹو کیدرمیان تعاون پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ پاکستان نے نیٹو حملے پرواشنگٹن اورنیٹوہیڈکوارٹرزمیں بھی اپنااحتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔