جوہری ہتھیار نہیں بنانا چاہتے، ایرانی صدر

iranian prasident

iranian prasident

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ پوری دنیا کے لوگ جانتے ہیں کہ ایران جوہری بم نہیں بنانا چاہتا، ایران ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کرنا چاہتا ہے۔
ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے محمود احمدی نژاد نے کہا کہ مغربی ممالک اس پر جوہری ہتھیار بنانے کا الزام لگا رہے ہیں جبکہ ایران کا مقصد ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کرنا ہے اور کچھ ممالک ایران کے خلاف پراپیگنڈہ کررہے ہیں جبکہ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران پر فوجی کارروائی کی گئی تو ترکی میں نیٹو کے میزائل دفاعی نظام کو نشانہ بنایا جائے گا۔