ترک وزیر خارجہ احمد ڈیووگلو نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو ٹیلی فون کیا اور پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نیٹو فورسز کے حملے کی شدید مذمت کی۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے اس ہمدردی پر ترک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ نیٹو کی جانب سے انسانیت اور بین الاقوامی قانون کو نظر انداز کیا گیا۔ ترک وزیر خارجہ نے نیٹو کے رکن ملک کے طور پر اس واقعے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔