وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ پر واضح کیا ہے کہ پاکستانی قوم نے ملکی خود مختاری اور سلامتی پر کوئی سودے بازی نہ کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔ ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں برطانوی ہم منصب کو انہوں نے نیٹو حملے کے بعد قوم کے غم و غصے اور دفاعی رابطہ کمیٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا اور کہا کہ یہ حملے نا قابل بر داشت ہیں ۔ نیٹو فورسز نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جو پاکستان کی سلامتی پر حملہ ہے ۔ برطانوی وزیر خارجہ نے پاکستانی پوسٹ پر حملے میں چوبیس جوانوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔