کراچی: سانحہ نمائش کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

karachi

karachi

آئی جی سندھ نے کراچی میں دو افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کے لئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی غلام شبیر شیخ نے بتایا کہ واقعے کے بعد مظاہرین کی نشاندہی پر پچاس افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
حراست میں لیے گئے افراد میں فائرنگ کے ملزم بھی شامل ہیں۔ آئی جی سندھ نے گرفتار ملزموں سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نمائش چورنگی پر نصب کیمروں کی مدد سے اصل حقائق جاننے کی کوشش کی جائے گی۔ سانحہ کے بعد کراچی میں تمام مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔