سابق عالمی نمبرایک سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب ہوگئے۔ لندن میں منعقدہ سیزن کے اختتامی ٹورنامنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل کے چیمپئن شپ میچ میں راجر فیڈرر نے فرانس کے جو ولفریڈ سونگا کو ہرایا۔ فیڈرر نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا،جس کا بھرپور جواب سونگا نے دوسرا سیٹ ٹائی بریکر پر چھ سات سے جیت کر دیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں دفاعی چیمپئن نے چھ تین کے اسکور سے کامیابی کو گلے لگایا اور چھٹی بار سیزن کا اختتامی ٹورنامنٹ جیت کر پیٹ سمپراس اور ایوان لینڈل کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ راجر فیڈرر کا سوواں فائنل تھا وہ اے ٹی پی ایونٹ کے سو فائنل کھیلنے والے دنیا کے پانچویں کھلاڑی ہیں۔