نیٹو حملے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں احتجاج

united nation

united nation

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب حسین ہارون نے مہمند ایجنسی میں نیٹو حملے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کو احتجاجی مراسلہ پیش کردیا ہے۔
احتجاجی مراسلہ میں پاکستان کی سالمیت پر حملے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ مراسلے میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سلامتی کونسل امریکا اور نیٹو کی اس جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے با ضابطہ احتجاج کرے۔
خط کے ذریعے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پاکستان کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا گیا، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکہ سے پندرہ روز میں شمسی ایئربیس خالی کرالی جائے گی۔