مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیٹو حملے کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے موثر جواب دینا حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹو حملہ کمزور سفارتکاری اور فارن پالیسی کا نتیجہ ہے اور یہ مشرف کی بنائی ہوئی پالیسی کا تسلسل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی کے تحت مشرف نے یہ جنگ شروع کی اب از سرنو جائزہ لینا ہوگا کیونکہ یہ ایک فرد واحد نے اپنے فیصلے سے پاکستان کی زمین غیروں کو دی۔ احسن اقبال نے کہا کہ قومی خودمختاری کی بنیاد اقتصادی معیشت کی مضبوطی پر ہے اور وقت آگیا ہے کہ غیرملکی سہاروں کو چھوڑ کر خود انحصاری پر توجہ دی جائے۔