نیٹو حملہ: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

parliment

parliment

وفاقی کابینہ نے نیٹو حملے کے خلاف پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ہوا جس میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے نیٹو حملوں سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں میمو کے معاملے پر بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں غور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس قومی سلامتی کونسل کی سفارشات کی روشنی میں طلب کیا جا رہا ہے۔ کابینہ کے جلاس میں نیٹو حملے کے شہدا کے لواحقین سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کی گئی۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ایبٹ آباد واقعے کے بعد مہمند ایجنسی میں نیٹو حملہ قابل قبول نہیں۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قوم کو نیٹو حملے اورمیمواسکینڈل پر اعتماد میں لیا جائے گا اور اس سلسلے میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔